راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر رورل کی ہدایت پر مجسٹریٹ رورل قیصر نسیم کیانی نے پولیس اسٹیشن سہالہ کی حدود میں مختلف ٹائر شاپس اور سکریپ یارڈز اور کنسٹرکشن سائٹس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے معائنہ کیااور ان میں سے دو پوائنٹس ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کو سیل کر دیا گیا ۔ اس خلاف ورزی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 دیگر کو آئی سی ٹی کے وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی۔ قیصر نسیم کیانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے ڈینگی سے بچاو کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
مجسٹریٹ رورل قیصر نسیم کیانی کا سہالہ میں مختلف ٹائر شاپس،سکریپ یارڈز کا معائنہ
Sep 18, 2022