انسانی حقوق،خواتین بچوں کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن سے رپورٹ طلب

Sep 18, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے انسانی حقوق،خواتین بچوں کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔متعلقہ کمیشنز کے اعلی حکام کو پیر 18ستمبر کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں طلب کرلیا گیا بلز کے محرک جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدللہ کبر چترالی ہیں کمیٹی اجلاس میں بچوں کے حقوق سے متعلق ترامیم کے بلز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔خواجہ سراو¿ں سے متعلق متنازعہ مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا۔زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے مجرمان کے لئے مزیدسخت ترین سزاو¿ں کے تعین، زیادتی کے واقعات کی تفتیش میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو جوابدہ بنانے سے متعلق ترامیمی بلز کے علاوہ نجی جگہوں بچوں کے ملازمت پر پابندی سے متعلق بلز شامل ہیں۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق،قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال سے پراگرس رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان میں موجودہ افغان مہاجرین کے مسئلہ پر بریفنگ بھی شامل ہے۔قبائلی اضلاع کے افراد کے آئینی حقوق پر بھی بات ہوگی یہ معاملہ محسن ڈاوڑ کی جانب سے ایوان میں اٹھایا گیا تھا ۔
 رپورٹ طلب

مزیدخبریں