لالکڑتی طارق آباد سمیت دیگر علاقوں میںآوارہ کتوں کی بھر مار 

Sep 18, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے لالکڑتی طارق آباد سمیت دیگر علاقوں میںآوارہ کتوں  نے ڈیرے ڈال لئے، مکینوں کا جینا محال ہوگیا،راہگیروں کیلئے گزرنا ناممکن ہوکررہ گیا،کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آنے کا خدشہ بڑھ گیا، رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے اینٹی ڈاگ سکواڈ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث لال کڑتی طارق آباد میں ہر طرف آوارہ کتے گھموتے پھرتے نظر آتے ہیں، گوشت اور مرغی کی دوکانوں کے باہر اکٹھے ہونے سے راہ گیروں ، خریداروں کو مشکلات پیش آتی ہیں کہ کہیں کاٹ ہی نہ لیں خواتین اور بچے بھی خوف میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں تلسہ روڈ، ٹاہلی موہری، جھاورہ ، کلمہ چوک اور ہارلے سٹریٹ میں بھی آوارہ کتوں کی بھر مار ہے ،  مکینوں نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اینٹی ڈاگ سکواڈ کو فعال کریں تاکہ مکین مشکلات سے نکل سکیں۔

مزیدخبریں