راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیر مین امن کمیٹی سفیرامن علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ اتحاد کی برکت سے ا للہ تعالی نے شہداء کربلاکا چہلم پر امن بنادیا، مختلف مکاتب فکرکے علماء کو یکجا دیکھ کر عوام کے دل خوشی سے جھوم اٹھے یہ اتحاد وقت نہیں ہروقت کی ضرورت ہے۔جسے پورا سال جاری رہنا چاہیے، یوم چہلم امن طور پر گزارنے کے لئے بھرپور تعاون کرنے پر امن کمیٹی کے علمائے کرام انجمن تاجران عزاداروں امام بارگاہوں کے منتظمین ضلع انتظامیہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار بخاری نے کہا ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے جس مذہبی رواداری اور اتحاد کا اور انتظامیہ نے اپنے فرض منصبی داری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔