لندن (نوائے وقت رپورٹ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ویسٹ منسٹر ہال کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔ سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 12 گھنٹے عام شہریوں کی طرح قطار میں کھڑے رہے۔ ڈیوڈ تابوت کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ سا¶تھ واک پارک میں قطاریں لگنے کیلئے گنجائش سے زیادہ لوگوں کے آ جانے پر 6 گھنٹے کیلئے لائن سروس روک دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 میل لمبی قطار میں لوگوں کو ویسٹ منسٹر ہال تک پہنچنے میں 24 گھنٹے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہزادہ چارلس نے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملکہ کے تابوت کا دیدار پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔
ملکہ/ دیدار