بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی اور خدمت کی سیاست کی ہے ہماری قیادت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن امیدوار این اے 118 ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل نے رائے آصف خاں کھرل کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جو خطاب کیا ہے اس سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے شہباز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی سوچ رکھتے ہیں جس میں عوامی مسائل کا حل اولین ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ ہی پیار دیا ہے۔