شیخوپورہ: سکول انتظامیہ کی طرف سے  جمع کیا سامان پاک فوج کے حوالے

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جھامکے میں پاکستان آرمی کے صوبیدار سیف اللہ کی سرپرستی میں وفد کی آمد کے موقع پر سکول انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے سامان جمع کیا جسے پاک فوج کے اس وفد کے حوالے کیا گیا تاکہ مستحقین تک سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے ، اس امدادی سامان کی فراہمی صوبیدار سیف اللہ نے اہلیان گاؤں جھامکے طلباء سکول اور بالخصوص معلمین ادارہ ہذاٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن