فیروزوٹواں(نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ن لیگ کے جانشین پی پی پی کے جیالے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے پیروکار کبھی غریب عوام کے مسائلوں کے خلاف بھی نعرے بازی جلسہ یا ریلی کا اہتمام کریں تاکہ بے فکر سیاسی لیڈروں کے کانوں میں جوں رینگ سکے ان خیالات کا اظہار نجم الدین ثاقب وٹو ایڈوکیٹ نے اپنے ڈیرہ ولگن جھنڈا میں کیاان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیاہے تب سے برسراقتدار ہر حکمران نے سابق حکومتوں پر الزام لگائے ۔سیاستدان غریب عوام کی بھلائی اور ملکی مسائل کے حل کے لئے خاموش تماشائی بن کے بیٹھے رہتے ہیں ۔