ایمان طاہر کی موثر عوام رابطہ مہم اعصابی جنگ میں برتری


فتح جنگ ( عدیل ا فضل خان) سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 ایمان طاہر کی مؤثر عوام رابطہ مہم ،اعصابی جنگ میں برتری ،پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئی ہیں حلقے کی تینوں تحصیلوں میں شمولیتی جلسے اور نمائندہ اجلاس جنڈ تحصیل کی پندرہ میں سے 13یونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات اور عمائدین نے بھر پور حمایت کے عزم کا اعادہ کیانمائندہ اجلاس میں کثیر تعداد میں بلدیاتی نمائندوں کی شرکت سے جنڈ کی صورتحال ایک بار پھر واضع کر دی ہے جبکہ سابق چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک عابد دائود او رانکے رفقاء کی با ضابطہ شمولیت تحریک انصاف کو فتح جنگ شہر میں اہم برتری سمجھا جارہا ہے ضلع اٹک کے ہردلعزیز عوامی رہنماء ایم این اے میجر طاہر صادق کی زیر نگرانی انکی صاحبزادی ایمان طاہر کی بھر پور فعال اور متحرک عوامی رابطہ مہم نے سیاسی ماحول کو گرما کر رکھ دیا ہے اگر الیکشن کا شیڈول آئندہ چند ماہ میں آجاتا ہے تو رزلٹ عوام کیلئے کوئی زیادہ حیرت کا باعث نہیں ہو گا کیونکہ اس وقت عوامی رائے عامہ کی رائے واضح انداز سے پی ٹی آئی کے حق میں نظر آرہی ہے اور سابق چیئر پرسن ایمان طاہر مضبوط امیدوار کے طو ر پر سامنے آ چکی ہیں ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں حلقہ این اے 50سے بھاری بھرکم سیاسی شخصیات میجر طاہر صادق گروپ میں شامل ہو کر ایمان طاہر کی حمایت کا اعلان کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...