مری(نامہ نگار خصوصی ) سیاسی،سماجی وکاروباری وہردلعزیزشخصیت عابدریاض عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم عمیرعباسی اورسمیر عباسی کے والد تھے۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی علاقہ چٹہ موڑ مری میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ مرشد آبادپشاور کے پیر بدرعالم جان کے خلیفہ سرفراز شاہ نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں سابق اہم پی اے ضیاء اللہ، پی ٹی آئی تحصیل مری کے صدرراجہ سہیل عرفان عباسی ،حافظ عثمان عباسی،راجہ اسامہ اشفاق سرور،راجہ ہارون مشتاق سرور،مری پریس کلب کے صدر عبد الحمید عباسی ،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نواز،،سابق ناظم مری سٹی وپی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مری کے صدر راجہ ہارون محفوظ،معروف عالم دین قاری سیف اللہ سیفی ، اصغرعباسی،مولاناقاری سعید عباسی ، راجہ اکمل نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ، راجہ شوکت مہربان، راجہ یاسر ریا ست عباسی، طفیل اخلاق عباسی،، غالب بشیر عبا سی،ساجددفترعباسی،سردار مسعود عباسی ایڈو وکیٹ ،منیر عباسی ،اصغرعباسی، صیام مسعود عباسی،اجمل عبا سی،ڈ اکٹر ندیم عباسی،احتشام مسعود عباسی، صحافیوں طفیل عبا سی،خالد عباسی ،واجد عباسی،خواجہ وامق اقبال ،طاہر حمید، شمس عباسی،پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ شہزادرشید،فردوس عباسی،ندیم حسین شوکت ،یوسف ہارون عباسی،اعجاز عباسی سمیت بہت بڑی تعداد میں مذہبی،سیاسی،سماجی ،کاروباری شخصیت ،سول سوسائٹی،اہلیان مری ،اسلام آباد،راولپنڈی ودیگر علاقوں کے افراد اورعزیز واقارب نے شرکت کی۔ مرحوم ایک انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اورانسانی خدمت کاجذبہ رکھنے والی شخصیت تھے ۔