جے ایس ایم یو لیبارٹری کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ پرخصوصی رعایت


ام کو سہولتیں دینے کے عزم کے پیش نظر ہیلتھ کیئر کمیشن کیہدایت کردہ نرخ سے بھی کم اور رعایتی قیمت پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی لیبارٹری کی جانب سے ملیریا ، ڈینگی اور پلیٹلیٹس کے ٹیسٹ کے نرخوںمیں خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیاہے جبکہ رپورٹس کا اجرا بھی 2 گھنٹے میں کیا جارہا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جے ایس ایم یو لیبارٹری نے سیلاب کے بعد صوبے میں پھیلتے ہوئے امراض کے پیش نظر محدود مدت کیلئے ڈینگی این ایس -1 ٹیسٹ، ڈینگی اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے رعایتی نرخ 750، 750، ملیریا آئی سی ٹی ٹیسٹ کے نرخ 500 اور پلیٹلیٹس کائونٹ ٹیسٹ کیخصوصی رعایتی نرخ 240 روپے مقرر کیے ہیں۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاہیکہ صوبے کے عوام کو سہولتیں دینے کے عزم کے پیش نظر جے ایس ایم یو نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہدایت کردہ نرخ سے بھی کم اور رعایتی قیمت پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے ایس ایم یو لیبارٹری پاکستان کی معیاری لیبارٹریز میں سے ایک ہے، یہاں کے ٹیسٹ نتائج ملک کے تمام صحت مراکز میں تسلیم شدہ ہیں لہذا عوام خصوصی ڈسکائونٹ سے فائدہ اٹھائیں۔رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں وبائی امراض پھیلنے کے اس مشکل وقت میں جے ایس ایم یو لیبارٹری کے عملے کا عوامی خدمت کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

ای پیپر دی نیشن