ڈینگی کیسز پرحکومتی بے حسی جماعت اسلامی کا اظہار تشویش


کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ میں ڈینگی ، ملیریا اور گیسٹروکے بڑھتے ہوئے کیسز و اوراموات پر گھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈینگی سمیت وبائی امراض کے خاتمے اور علاج ومعالجہ کی بھترسہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر وسنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں صرف ایک دن میں403 جبکہ روان ماہ کے ابتدائی دوہفتوں کے دوران 2000سے زیادہ ڈینگی کیسز اور سہولیات کا فقدان بھترحکمرانی کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع بارش وسیلاب زدہ علاقوں میں بدستور کوئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف تعفن بلکہ مچھروں کی بہتاب ، ڈینگی ملیریا بخار سمیت وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں علاج کی بھترسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ سیلاب متاثرین کی اموات کی خبریں اخبارات میں شایع ہو رہی ہیں۔ حکومتی نا اہلی اور ظلم یہ ہے کہ پیناڈول سمیت بخار کی ادویات کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا جس کی وجہ سے عوام دہرے عذاب میں ہیں اسلئے حکومت مافیازکوقانون کی پکڑمیں لاکر نہ صرف پیناڈول وبخار درد کی دوا کو مارکیٹ میں یقینی بنائکے بلکہ ہسپتالوں میں ڈینگی وملیریا  بخار کے علاج کی بہترسہولیات فرہم کرکے اپنی ذمے داری پوری کرے۔

ای پیپر دی نیشن