بلدیہ کورنگی پیر سے اسپرے مہم کا آغاز کرے گی، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو

Sep 18, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) بلدیہ کورنگی ڈینگی سے بچاو کے لیے اسپرے مہم اور بارش کے بعد شاہراوں اور لنک روڈوں کی مرمت کے کام کا آغاز کر رہی ہے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی وسیم مصطفیٰ سومرو نے یہ بات اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی پیر سے اسپرے مہم کا آغاز کرنے کے لیے ادویات کی خریداری کو یقینی بنا چکی ہے، جبکہ گلی محلوں اور مارکیٹوں میں اسپرے کے لیے موٹر سایئکل سوار ٹیموں کو تیار کر لیاگیا ہے، میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ نے بتیا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت کے بعد بلدیہ کورنگی کی حدود میں مساجد، امام بارگاہیں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اسپرے مہم کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ تیار کی گئی ٹیموں کے کاموں کی وہ خود نگرانی کریں گے، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی وسیم مصطفیٰ سومرو نے مزید بتایا کہ بارشوں کہ بعد شاہراہیں اور لنک روڈ جبکے صنعتی علاقوں میں بھی سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا بھی آغاز کر رہے ہیں، اور پیر سے محکمہ  بی اینڈ آر کا عملہ دو شفٹوں میں کام کو مکمل کرے گا تاکہ لوگوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں، انھوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی اپنے تمام تر محدود وسائل کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں