کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس جس میں ڈپٹی کنوینرز وسیم اختر، عبدالوسیم،رابطہ کمیٹی کے اراکین شکیل احمد، محمد شریف، زاہد منصوری اور خالد سلطان شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ تنظیمی صورتحال اور اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا گیااورفیصلہ ہواکہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے جھوٹے،منفی پروپیگنڈہ اور کردار کشی کے باوجود کارکنان اور عوام ایم کیو ایم سے جڑے ہیں اس حوالے سے کارکنان کی آگاہی کیلئے ٹاؤن اجلاس بلانے پر بھی غورکیا گیا۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سی او سی کو ٹاؤن کے روزانہ کی بنیادوں پر دورے کرنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دیں اور اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے آخر میں ایم کیو ایم کے شہید ہونے والے 3کارکنان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔