کامونکی(نمائندہ خصوصی) گذشتہ روز سٹی اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز عمیر ظہیر اور رانا محمد جاوید طاہر کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے محلہ بلال پارک کے اسحاق اور نواحی گاؤں صابوکی دندیاں کے محمد زین العابدین کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔اسی طرح سٹی پولیس نے محلہ رسولنگر کے جہانزیب خان کی درخواست پر بائیس لاکھ ستر ہزار پانچ سو روپے کا جعلی چیک دینے پر محلہ بلال پارک کے فیاض احمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔جبکہ محلہ درویش پورہ کے طیب علی سے بلالائسنس تیس بور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
کامونکی:2بجلی چوروں،جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمے
Sep 18, 2022