اقوام متحدہ سربراہ کاعالمی یوم امن پرعالمی یکجہتی کے قیام کا مطالبہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے 21 ستمبر کو امن کے عالمی دن کے موقع پر عالمی یکجہتی، اجتماعی کوششوں، عزم اور باہمی اعتماد پر زور دیا ہے۔سالانہ امن  کی گھنٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے عالمی دن کے موقع پر آج ہم ایسے وقت میں یہاں جمع ہیں جب دنیا کے خطوں ممالک اور معاشروں میں امن پر حملے جاری ہیں۔جنگ کا زہر ہماری دنیا کو متاثر اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے،جو لوگوں کو ایک دوسرے کا مخالف اور قوموں کو ایک دوسرے کے سامنے  کھڑا کر رہا ہے، سلامتی اور فلاح و بہبود کو ختم کر رہا ہے، ترقی کا دھارا الٹ رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ  نے مزید کہا کہ جنگ مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف کو بھی دور بلکہ بہت دور دھکیل رہی ہے۔ گوتریس نے کہا کہ میدان جنگ میں ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے انسانیت کو درپیش غربت، بھوک اور عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع میں کمی، کوویڈ-19 کی وبا اور نسل پرستی جیسے مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن کے مقصد کو فروغ دینا اقوام متحدہ کا بنیادی مشن ہے۔ لیکن  ہر فرد امن قائم کرنے کا ذمہ دارہے۔
اقوام متحدہ

ای پیپر دی نیشن