حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد میں چہلم حضرت سیدنا امام حسین نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں یہاں فوارہ چوک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں نواسہ رسو ل اور آپکے جانثارانؓ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔ ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ اور ڈی پی او انور سعید کنگرا نے چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرئوف، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز ، پولیس افسران، ریسکیو1122، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مین بازار سے نکالے جانے والے چہلم کے جلوس اور فوارہ چوک میں منعقدہ مجلس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعپ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چہلم کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ ریسکیو1122 اور محکمہ صحت کی جانب سے طبی امداد کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع امن و امان کے قیام پر مقامہ علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین کا تعاون بڑا مثالی رہا
حافظ آباد:چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فوارہ چوک میں مجلس عزا
Sep 18, 2022