اسلام آباد(خبرنگار)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 188نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 80، لاہور سے 62، گوجرانولہ 14،قصور، چکوال، مظفر گڑھ اور بہاولپور سے 4،4، ملتان سے 3،لودھراں اور فیصل آباد سے 2،2 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، سرگودھا، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 3101مریض رپورٹ ہو چکے ہیںجبکہ ڈینگی بخار سے 4ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی