دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے:ایف ایف سی

اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف سی)نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جن میں327,000 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت دیگر تمام اہم دریا معمول کے مطابق چل رہے ہیںہفتہ کو ایف ایف سی کی رپورٹ کے مطابق تربیلا آبی ذخائر کو زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ پر برقرار رکھا جا رہا ہے منگلا ڈیم اس وقت 1193.05 فٹ ہے۔افغانستان کے شمالی حصوں میں مغربی لہر پاکستان کے شمالی حصوں پر ہے ۔ بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں 5 ہزار فٹ تک داخل ہو رہی ہیںفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ اور جہلم کے بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی ڈویژن) اور خیبرپختونخوا (پشاور ڈویژن) میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس دوران پنجاب (گوجرانوالہ، سرگودھا اور لاہور ڈویژن) کے علاوہ دریائے چناب، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
ایف ایف سی

ای پیپر دی نیشن