امپورٹڈ حکومت عوامی خدمت پر ڈھیر، این آر او لینے میں شیر نکلی: عمر سرفراز 

Sep 18, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے نیب ترمیمی بل 2022ء کے تحت کرپشن کیسز ختم کیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوامی خدمت میں ڈھیر جبکہ این آر او لینے میں شیر نکلی۔ این ار او 2 کے تحت من پسند احتساب کی بندر بانٹ کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ سازش کے تحت اقتدار حاصل کر کے اپنے کیسز ختم کرنے کے مشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ احتساب عدالتوں نے 50 سے زائد کرپشن کے ریفرنسز واپس کر دیئے۔ شریف برادران، یوسف رضا گیلانی، راجہ  پرویز اشرف سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت ساری کرپٹ پی ڈی ایم قیادت کو کلین چٹ مل گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ''اندھا بانٹے ریوڑیاں، مڑ مڑ اپنوں کو دے'' کی جیتی جاگتی مثال نیب ترمیمی بل ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں پٹرول 57 فیصد، ڈیزل 71 فیصد جبکہ بجلی 125 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ اشیائے خور و نوش 45 فیصد مہنگی ہونے سے غریب عوام کھانے کو ترس گئے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ

مزیدخبریں