حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اورقاسم آباد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کاشف شورو کی جانب سے دعوت دلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سمیت کارکنان کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں، تاجر انجمنوں، ٹریڈ یونین کے عہدیداروں، وکلا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے حضرت امام حسین کے چہلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسین اور اہل بیت نے حق و سچ کے معرکہ میں ثابت قدم رہ کر پوری دنیا کو یہ بتادیا کہ حق ہی غالب آکر رہتا ہے اور باطل قوتوں کو ہمیشہ مٹ جانا ہوتا ہے،آج پھر ہرطرف حق وباطل کا معرکہ ہے، باطل قوتیں پاکستان میں سر اٹھائے ہوئے ہیں جو ملک میں افراتفری مچاکر پاکستان کی حیثیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ لیکن جس طرح ماضی میں باطل قوتوں کو شکست فاش ہوئی اسی طرح شکست ان قوتوں کا مقدر ہے۔
پاکستان میں باطل قوتیں سر اٹھارہی ہیں‘ عبد الجبار
Sep 18, 2022