135روپے کلو آٹا پھر  بھی ہے سناٹا: عمران دھول


خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ 135 روپے فی کلو آٹا پھر بھی ہے سناٹا عوام میں مہنگائی کے مزید وار سہنے کی ہمت وقوت جواب دے چکی ہے ''شوباز '' حکومت معاشی زوال کا باعث بن رہی ہے قرضوں کا بوجھ آئے روز بڑھ رہا ہے مقروض قوموں کے لئے سر اٹھا کر چلنا ممکن نہیں نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا نوجوان ہی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہیں وہ اپنی رہائشگاہ پر ماہنی سیال سے آئے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں نوجوان عمران خان کے دست و بازو بنیں انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث  ملکی زراعت کئی سال پیچھے چلی گئی ہے مہنگائی کا طوفان مزید اٹھے گا لیکن حکومت کو کو اس صورتحال کا کوئی احساس نہیں۔

ای پیپر دی نیشن