مخدوم رشید ( نامہ نگار ) اللہ کی رضا کی خاطر شہدائے کربلا نے حق وصداقت کی سربلندی سے باطل کو ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا محمدؐ وآل محمد کی سیرت و کردار تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں نواسہ رسول نے توحید ورسالت کی مخالف تمام اکثریتی طاقتوں کو قیامت تک مردہ کرکے اپنے نانا رسولؐ خدا کے سچے دین مبین کو زندہ وجاوید کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار حسینیہ تنظیم کے زیر اہتمام سالانہ چہلم شہدائے کربلا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہادت علی شاہ نے امام بارگاہ حسینیہ چوک بازار مخدوم رشید میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس میں عبدالغفور شاہ جعفری سید فیاض حسین شاہ سید امتیاز حسین شاہ مخدوم جاوید حسنین شاہ مخدوم شاہد ریاض شاہ سی سید سجاد حسین شاہ سید راشد حسین شاہ سید ندیم شاہ سید رضی شاہ ملک نذر حسین ملک ارشاد حسین خان نوید مخدوم ارشاد حسین شاہ ملک مشتاق ملک خادم حسین سید علی شاہ سید صابر حسین سید حسنین شاہ سید اصف شاہ چوہدری اقبال کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اختتام مجلس شبہیہ تابوت بھی برآمد ہوا۔