ملتان(خصوصی رپورٹر )نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور وارڈ نمبر 14 کے ڈاکٹر ہمایوں کا تبادلہ نیورو سرجیکل وارڈ میں کر دیا گیا ہے‘ وہ گزشتہ کئی سال سے آؤٹ ڈور میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جہاں وہ روزانہ سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے تھے۔ طبی حلقوں نے ڈاکٹر ہمایوں محسن کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔