وہاڑی(نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر)24جولائی کو ہونے والے لاء گیٹ ٹیسٹ میں اداروں کی طرف سے تسلیم شدہ 13 غلطیوں کے باوجود باوجود لاء گریجویٹس کے خسارہ کا ازالہ نہ کرنا ایچ ای سی کی نا اہلی ہے مرکزی چیئرمین لا ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالوہاب بلوچ نے بتایا کہ بہت سارے ایسے لا گریجویٹس ہیں جن کے 5 چانسز ختم ہوگئے ہیں ان کے لئے چانسز کی شرط ختم کی جائے تاکہ وہ ٹیسٹ پاس کر کے لائسنس حاصل کر سکیں ان کا ان کا مزید کہنا تھا 24 جولائی کو ہونے والے ٹیسٹ کی غلطیوں کی نشاندہی خود اداروں نے کی اور پھر بھی ایچ ای سی کا ریلیف نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔