کراچی (نیوز رپورٹر) کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے اسکولوں کے لئے ایس او پی جاری کردئیے ہیں۔ ان ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ تمام اسکولوں میں اسمبلی اور (فزیکل ٹریننگ ) پی ٹی سیشن 1 ماہ کے لئے معطل رہیں گے۔ اس دوران طلبا فل آستین کی شرٹس پہنیں گے۔اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہونگے۔ اس کے علاوہ تمام اسکول ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں گے۔
کراچی ڈینگی ملیریا
کراچی کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی‘ ملیریا ایس اوپیز جاری
Sep 18, 2022