گنداواہ ( این این آئی) حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں ضلع جھل مگسی کا نہری نظام مکمل طور پر متاثر کرکے رکھ دیا ۔ضلع جھل مگسی میں محکمہ آبپاشی نے انتھک محنت اور کوششیں تو بہت کیں اور تاحال مصروف عمل ہیں جبکہ متعدد بار صوبائی افسر نے بھی دورے کئے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن عبدالفتاح بھنگر، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن محمد یار مگسی کے ہمراہ کے کوٹ مگسی، چوکھی، باغ ہیڈ اور کھیرتھر کینال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایریگیشن سسٹم کے نقصانات کا جائزہ لیا سیکرٹری ایریگیشن عبدالفتاح بھنگر کو محمد یار مگسی نے سیلاب سے متاثر ہونے والے سائیڈز کے بارے میں تفصیلی اور مکمل طور پر بریفننگ دی جبکہ سیکرٹری ایریگیشن عبدالفتاح بھنگر نے تمام نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ان شاء اللہ ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر ایکسین ایریگشن جھل مگسی محمد یار مگسی کے کاموں کی کارکردگی کی موثر انداز میں تعریف کی۔