خضدار ( نامہ نگار )چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر پہنچ گئے جہاں پارٹی رہنماؤں بروہی اقوام کے معززین متعبرین نے ان کاشاندار استقبال کیا ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ممتاز کاروباری شخصیت میر علی حسن زہری عبدالخالق زہری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔نواب ثناء اللہ خان زہری سکھر سے بذریعہ روڈ وارہ پہنچے جہاں وہ ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ علی حسن بروہی کے وفات پر ان کے صاحبزادوں نور احمد بروھی وزیر احمد بروہی و اہل خانہ کے دیگر افراد سے تعزیت اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے وڈیرہ علی حسن بروہی کی قبائلی علاقائی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سندھ میں ایک معتبر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ اس موقع پر سندھ بروہی اقوام کے معتبرین میر مظفر بروہی عید محمد بروھی بشیر احمد بروہی غلام مصطفے شاہوانی وڈیرہ رسول بخش چن دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
نواب ثناء اللہ زہری، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی علی حسن بروہی کے اہل خانہ سے تعزیت
Sep 18, 2022