ملتان‘ کوٹ ادو(سماجی رپورٹر‘ خبرنگار) طوفان بادو باراں نے تباہی مچادی، سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، درخت سڑکوں پر گرنے سے ٹریفک نظام معطل‘ دیواریں گر گئیں،مکانات منہدم ہونے کی اطلاع۔ کوٹ ادو میں بعد نماز عصر اچانک آسمان پرگہرے سیاہ بادل امڈ آئے اور اچانک تیز آندھی شروع ہو گئی اور دن کی روشنی کم ہوگئی۔ ہر طرف اندھیرا چھا گیا،آدھا گھنٹہ آندھی کے طوفان نے تباہی مچادی جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی 1 گھنٹہ کے طوفان بادو باراں سے کوٹ ادو اور مضافات میں تنا آور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہر طرف درخت گرے پڑے تھے سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ ادو کی غربی سائیڈ کی چار دیواری بھی تقریباً سو فٹ تک منہدم ہو گئی دیگر علاقوں میں بھی لوگوں کے گھروں کی دیواروں گر گئیں ،لائن پار علاقہ ممتاز پارک میں کھڑے سفیدے کے درخت بھی بجلی کے تاروں پر گرگئے جس سے ریلوے پھاٹک پر لگا ٹرانسفارمر کے پول ٹوٹنے سے ٹرانسفر زمین پر آ گراجبکہ ٹبہ شہر پر بھی بجلی کا پول ٹوٹ گیا۔کوٹ ادو کی تاریخ کا خوفناک طوفان بادو باراں ، واپڈا کی تنصیبات کو شدید نقصان ، تیز ہواؤں کی شدت سے بجلی کے کھمبے اور تار ٹوٹ گئے ٹرانسفارمر زمین بوس ہوگئے گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈر ٹرپ کرگئے، میپکوعملے کو بجلی کی بحالی میں شدید مشکلات کا سامنا، واپڈ ٹیموں نے رات گئے شہر کی بجلی بحال کردی دیگر علاقوں کی بجلی بحالی کے لئے کام جاری رکھا ملتان میں شدید آندھی کے بعد بوند باندی بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
طوفان بادو باراں
طوفان بادو باراں ‘ دیواریں، درخت زمین بوس،بجلی نظام درہم برہم
Sep 18, 2022