بورے والا(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 28 ستمبر کو ہماری دعوت پر بورے والا کا دورہ کریں گے جہاں وہ وکلاء کنونشن سے خطاب کے علاوہ ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے یہ بات پی ٹی آئی کے راہنماء سابق وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم،امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان مہدی اور پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کی اہم سیاسی شخصیات اور گروپوں کی طرف سے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جائیگا جبکہ عمران خان کے دورہ بورے والا کے موقع پر بھی کئی قد آور سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی عمران خان کی مقبولیت کا گراف ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور ہر محب وطن شخص عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے میں فخر محسوس کررہا ہے کیونکہ وہ پاکستانی قوم کو ایک خودار قوم بنانے کی جو جدوجہد کررہے ہیں اس میں انکی کامیابی کی منزل بہت قریب ہے
شاہد نسیم