ٹوکیو(اے پی پی)جاپان میں 100 سال اور زائد العمر افراد کی تعداد پہلی بار 90ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے مسلسل 52 ویں سال نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جاپان کے خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں 100 سال اور زائد العمر افراد کی تعداد 90ہزار526 تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 4 ہزار زیادہ ہے جن میں خواتین کی شرح تقریبا 90 فیصد ہے اور ان میں اوساکا کی 115 سالہ رہائشی تاتسومی فوسا بھی شامل ہیں۔
جاپان 100 سالہ افراد