ملتان، میاں چنوں(نمائندہ خصوصی، خبر نگار) صدرانجمن تاجران کریانہ ریٹیلرزپنجاب میاں آفاق انصاری نے نائب صدر انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب ملک ارشد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کم ہو رہے ہیں، افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت داو¿ پر لگی ہوئی ہے، امریکی ڈالر کی پرواز ہے کہ نیچے نہیں آرہی اور اس تمام صورتحال کے باوجود مہنگائی کا ذمہ دار کریانہ ریٹیلرز تاجر کو قرار دینا اور اس پر ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کاروائیاں کرکے ریٹیلرز تاجر کو پنجاب بھر میں ہراساں و ناجائز جرمانے اور دیگر سزائیں دینا ظلم وزیادتی ہے اور اس کیمذمت کرتے ہیں اگر ان ظالمانہ کارروائیوں کو فی الفور نہ روکا گیا تو انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کی طرف سے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا جائے گا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پنجاب سٹیک ہولڈر کریانہ ریٹیلرز تاجروں کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرکے میکانزم درست کرکے ایکٹ 1977 کے تحت مینو فیکچرز، و امپورٹر اور ہول سیلرز ڈیلر مارکیٹ کو پابند کرکے مہنگائی کو روکا جاسکتا ہے۔
کریانہ ریٹیلرز