پشاور:ڈینگی کے بڑھتے وار، آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے

پشاور میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع مردان اور خیبر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے پیش نظر آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع مردان کے مختلف مراکز صحت میں 150 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں جبکہ ضلع مردان کے دو تحصیل تخت بھائی اور بابوزئی ڈینگی سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تحصیل و ضلع ہیڈکوارٹرہسپتالوں سمیت مردان میڈیکل کمپلیکس میں 20 بستروں پر مشتمل تین ڈینگی مخصوص وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع خیبر میں بھی 50 بستروں پر مشتمل ڈینگی آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ وارڈز ٹائپ ڈی جمرود، ڈوگرہ اور ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل میں قائم کئے گیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن