پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے 5 سے12سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی۔ بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 18, 2022
مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ۔ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی۔بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔