چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب میں100 سے زائد عمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کے پہلے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب میں100 سے زائد عمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی۔
پاکستان کےپہلےسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ @CBDPunjab میں100سےزائدعمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی اورملکی معیشت کو600 ارب سےزائدمیسرآئیں گے۔عمودی تعمیرات کےمستقبل کےپیشِ نظرلاہورکےمین بولیوارڈ میں زمینی کام کاآغازاکتوبر2022میں کیاجائےگا جس سےگرد و نواح کےپورےانفراسٹرکچرکو نئی ہیئت ملےگی pic.twitter.com/RtfpMUMUvA
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران خان لکھتے ہیں کہ عمودی تعمیرات کے مستقبل کے پیشِ نظرلاہور کے مین بولیوارڈ میں زمینی کام کا آغاز اکتوبر 2022میں کیا جائے گا،. جس سے گرد و نواح کے پورے انفراسٹرکچر کو نئی ہیئت ملےگی۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کوغیراستعمال شدہ سرمائے کو معقول سرمایہ کاری میں ڈھال کر دولت کی تخلیق کی راہ ہموارکرنے کا کام سونپا گیا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ایسے منصوبوں کوپنجاب کے دیگراضلاع تک توسیع دی جائےگی۔