احسن اقبال نےمہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قراردیدیا

کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کا کڑوا گھونٹ اس لیے پینا پڑا کیونکہ عمران نیازی آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ کرکے گئے۔ہمیں اس وقت بھی اس پر تحفظات تھے اور ہم نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ نہ کیا جائے لیکن اس وقت کی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کی وجہ سے تیل پر سبسڈی ختم کی جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر بجلی مہنگی ہوئی۔احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت بڑھے تو ملک میں افراط زر بڑھتی ہے اور ہم یہ سب اس لیے کرنے پر مجبور ہوئے کیونکہ پچھلی حکومت نے یہ معاہدہ آئی ایم ایف سے کیا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی آزادی کہاں گئی تھی؟ ہمارے پاس دوسری کوئی چوائس نہیں تھی ہمیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا تاس لیے یہ شرائط ماننا پڑیں۔ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ شرط رکھی کہ جو معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا ہے اس پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ شہر کراچی کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، جیسے جیسے معیشت بحال ہوگی آپ دیکھیں گے قیمتوں میں بھی استحکام آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن