سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سیلاب زدگان کیلئے تیسری ’ٹیلی تھون‘ کررہےہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون رات 9:00 بجے سےشروع ہوچکی ہے. جس میں دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیں گی۔گزشتہ روز چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان کردیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔