لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیاکپ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے 2 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد انعامی رقم ملی۔رنز اَپ ٹیم کو 1 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد رقم ملی۔ایشین کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ میں شریک دیگر 4 ٹیموں کو بھی ایونٹ میں حصہ دیاگیا، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے پر بنگلہ دیش کو 62 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ 26 ہزار روپے)، چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کو 31 ہزار 250 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 92 لاکھ 63 ہزار روپے) روپے ملے۔ٹورنامنٹ میں گروپ سٹیج کی دو ٹیمیں یعنی افغانستان اور نیپال کو 12 ہزار 500 ڈالرز رقم ادا کی گئی۔