نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑےگا: محمد وسیم

Sep 18, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم سکواڈ میں انجری کی وجہ سے یہ تو کنفرم ہے کہ ایک فاسٹ باﺅلر ٹیم میں رکھنا ہو گا، ٹیم میں بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ جب پرفارمنس بری ہو اور انجری ایشوز چل رہے ہوں تو پینک بٹن دبتے ہیں۔لیکن ایسی صورتحال میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا۔ نسیم شاہ کا متبادل کوئی دوسرا ہو ہی نہیں سکتا لیکن پوٹینشلی ہمارے پاس باﺅلرز موجود ہیں۔میرے خیال میں زمان خان ہی نسیم شاہ کا متبادل بنتا ہے کیونکہ وسیم جونیئر پہلے سے قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انجری کی وجہ سے یہ تو کنفرم ہے کہ ایک فاسٹ باﺅ ٹیم میں رکھنا ہو گا، یا پھر ایک سپنر کو ٹیم میں ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ مڈل آرڈر کیلئے ابرار کی جگہ ٹیم میں بنتی ہے،اس کے علاوہ بیٹنگ کیلئے ایک یا دو پلیرز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے،اور ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ہر ورلڈ کپ سے پہلے ایک کمپیئن چلتی رہی ہے، ورلڈ کپ سپشلسٹ کچھ پلیئر تھے جنہیں لایا جاتا تھا ان کا پورا سال ادھر سے ادھر نہیں ہوتا تھا۔اب شکرہے سپشلسٹ کو ٹیم میں واپس لانے کا سلسلہ رک چکا ہے۔

مزیدخبریں