آسٹریلیا آخری ون ڈے میں بھی ناکام، سیریز 2-3 سے جنوبی افریقہ کے نام

Sep 18, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میچ میں 112 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے جیت لی۔ جنوبی افریقی ٹیم 0-2 کے خسارے کے بعد مسلسل تین میچز جیت کر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے9وکٹوںکے نقصان پر 315رنز بنائے۔جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے 63، مورکو جانسن نے 47 اور اینڈائل پھیخلوکوائیو نے 39 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 34.1 اوورز میں 193 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس لابوشین نے 44 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکو جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، کاشیو مہاراج نے 4 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ مورکو جانسن کو بہترین آل راو¿نڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایڈن مارکرم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں