لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں 2023-24 کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے پنجاب کے دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب صوبے کے دور دراز علاقوں سے نئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے صوبہ بھر میں 2023-24 کے تحت کھیلوں کی کئی نئی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں اور صوبہ میں جاری سکیموں پر جلد از جلد کام مکمل کرلیا جائےگا۔