لاہور(سپورٹس رپوٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ فائنل میں بھارتی باﺅلر محمد سراج کی عمدہ باﺅلنگ پر ان کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی ٹیم اور اس کے باﺅلر محمد سراج کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے محمد سراج کےلئے لکھا کہ "سبحان اللہ میاں صاحب، محمد سراج آپ نے کلاس باﺅلنگ کی۔جس پر بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد سراج خوش ہوگئے اور جواب میں انہوں نے بھی "شکریہ پاجی" کہا۔