سیاسی جماعتیں برآمدات کے فروغ کی پالیسی کو منشور کا حصہ بنائیں: کارپٹ ایسوسی ایشن

Sep 18, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ برآمدی شعبوں کو درپیش مسائل کے مطابق کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے اور جس برآمدی شعبے کی مشکلات زیادہ ہیں اسے اس کے مطابق معاونت فراہم کی جائے، تمام سیاسی جماعتیں برآمدات کے فروغ کی پالیسی کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں ۔اگر حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے تو 5لاکھ سے زائد ہنرمندوں کے روز گار کو تحفظ حاصل ہو سکتا ہے،آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ 

مزیدخبریں