پی پی 168 سے سابق ایم پی اے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور (آئی این پی ) حلقہ پی پی 168 سے سابق ایم پی اے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔ نئے شامل ہونے والے رہنماوں میں حلقہ پی پی 168 کے سابق ایم پی اے چودھری امین، فارق حسین، حسن کورٹ سے ملک ندیم شامل ہیں، امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون رہنما الزبتھ کامران، شیتل کامران اور سارم نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سابق ایم پی اے چودھری امین سمیت دیگر سیاسی رہنماں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان مرکزی سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن سے ملاقات کے بعد کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماوں کو پارٹی میں شمولیت کیلئے خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کے مفلر پہنائے۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ممبران کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت باعث اعزاز ہے، چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...