بھارت فالس فلیگ آ پریشن کی بجائے مسئلہ کشمیر حل کرے: فردوس عاشق اعوان

لاہور (نیوز رپورٹر) استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور پاکستان پر الزام تراشیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آ پریشن کی منصوبہ سازی کے بجائے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ بھارت نے اگر پھر پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچایا تو اس بار بھی بہادر مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ اگر مودی سرکار نے جعلی فالس فلیگ آ پریشن کی غلطی دہرائی تو اس بار چائے کے ساتھ ساتھ کھانے اور قیام کا بھی مکمل بندوبست کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے پر دنیا کو سخت ردعمل دینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن