ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات ، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوو¿ں نے مانگامنڈی میں شاہد کے گھر گھس کراہلخانہ کو یرغمال بنا کر4 لاکھ 70 ہزار، طلائی زیوارات،موبائل فون دیگر سامان،ساندہ میں نصیراور اس کی فیملی سے 3لاکھ 90 ہزار، طلائی زیوارات ‘بائل فون،گارڈن ٹاو¿ن میں عباس سے 3لاکھ45 ہزار‘ موبائل فون،مصطفی ٹاو¿ن میں عمر سے 2 لاکھ 45 ہزار‘ موبائل فون،غازی آباد میں اکرم سے ایک لاکھ 10ہزار‘ موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں خالد سے ایک لاکھ ‘موبائل فون،مستی گیٹ میں نجیب سے 47 ہزار‘ موبائل فون،گجر پورہ میں سلیم سے15ہزار ‘ موبائل فون، غازی آباد میں تسلیم سے12ہزار‘ موبائل فون جبکہ سمن آبادمیں دانش سے 7ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے شالیمار،ڈیفنس،جنوبی چھاو¿نی اورنصیر آباد سے 4کاریں جبکہ شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، شاہدرہ، کاہنہ، نصیر آباد اور مناواںسے 7 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...