بیرسٹر سیف تحریکِ انصاف کے وکلا پینل میں شامل‘ نوٹیفکیشن جاری

Sep 18, 2023

 پشاور (این این آئی)بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کو تحریکِ انصاف کے وکلا پینل میں شامل کر لیا گیا۔بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے عدالتی کیسز میں قانونی معاونت کریں گے اس حوالے سے تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماﺅں کو ان دنوں عدالتی کیسز کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں