لاہور‘ چیچہ وطنی (نامہ نگاران) باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاو¿ن ایک زیرحراست ملزم عمیر بٹ کو باٹا پور کے علاقے میں ریکوری کے لئے لے کر جارہی تھی۔ملزم عمیر بٹ کے ساتھیوں نے راستے میں سی آئی اے پولیس پر فائرنگ کر دی۔عمیر بٹ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔زخمی عمیر بٹ کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا،مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے۔ ملزمان کے ساتھی اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ ملزم عمیر بٹ کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی وراہزنی کے 34مقدمات درج ہیں۔ دریں اثناءچیچہ وطنی کے نواحی چک 119سیون ڈی آر کے قریب پولیس اور ڈاکوو¿ں میں مقابلہ کے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چک 1چودہ ایل کے قریب ڈاکوو¿ں نے ناکہ پر دو بیوپاریوں عابد اور شاہد سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور تلنبہ روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ چک 119سیون ڈی آر کے قریب ڈاکوو¿ں سے سامنا ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوو¿ں کے پاس موٹر سائیکل اور لوٹی ہوئی نقدی وغیرہ اور پسٹل پولیس نے قبضہ میں لے لیے۔ پولیس کسووال نے دونوں ڈاکوو¿ں کی لاشوں کو میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔