پاکستان بزنس فورم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو مسترد کر دیا

اسلا آباد(این این آئی) صدر پاکستان بزنس فورم اسلام آباد مہوش علی نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ پی بی ایف اسلام آباد صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ستمبر کے مہینے میں 40 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی جو ظلم ہے،نگراں حکومت سمجھائے کہ کس فارمولہ کے تحت 40 روپے کی قیمت ایک ماہ میں بڑھائی گئی،سمگلنگ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نیچے آرا ہے اور حکومت پٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، گزشتہ روز کی نئی پٹرولیم قیمتیں فی لفوار واپس لی جائیں۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت عوام سے 60 روپے فی لیٹر سرجارج لیا جارہا ہے۔ مہوش علی نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بلوں نے عوام اور کاروباری طبقہ کو مقروض کر کے رکھ دیا ہے، اس وقت بزنس کمیونٹی اور عوام اس وقت سڑکوں پر حکومت کی بے بسی کو للکار رہے ہیں،حکومت فلفور بجلی کی قیمت کو کم کرے اور بجلی کی چوری کی جامعہ روک تھام کرے،ہر ماہ مفت بجلی کے یونٹس کو فوری ختم کیا جائے،اس وقت برآمدی شعبہ اس وقت اپنے آرڈر پورے نہیں کر پا رہا، اگر یہی بجلی کے بلوں کا حال رہا تو صنعتی شعبہ مکمل بند ہو جائے گا،حکومت سمجھنے کی کوشش کرے موجودہ ٹیرف قوم کی برداشت سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...