انقرہ (آئی این پی) دنیا کی بڑی معیشتوں والے20 ممالک کی تنظیم جی-20 کے سربراہی اجلاس کے دوران'انڈیا مڈل ایسٹ یورپ کوریڈور' کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا تھا اس پر ترکیہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق انڈیا، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپی یونین، اٹلی، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اس سلسلے میں ایک ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے دو دن بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس منصوبے میں اپنے ملک کی عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ راہداری ان کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔